قاہرہ (مخبر نیوز ) جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی وزارتی اجلاس کے آغاز ہوگیا ہے۔ اجلاس میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی علاقوں کو ضم کرنے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس میں نقل مکانی، الحاق، جارحیت اور تباہی کی پالیسیوں کو مسترد کیا گیا۔ اجلاس نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ فلسطین کا مسئلہ اسلامی قوم کا مرکزی مسئلہ ہے۔یہ اجلاس قاہرہ میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس کے بعد منعقد ہوا ہے۔
عرب سربراہی اجلاس نے اپنے حتمی بیان میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ غزہ میں سکیورٹی کا انتظام غزہ کی انتظامیہ کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔عرب سربراہی اجلاس کے حتمی بیان میں غزہ کے انتظام اور فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کی کوششوں اور انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک کمیٹی بنانے کے فلسطینی فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔