بانی پی ٹی آئی

سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے عہدہ نہیں ملا،وزیر اعلی کے پی بھی اس وقت مایوسی کا شکار ہیں، شیر افضل مروت

پشاور(مخبر نیوز ) پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے سیکریٹری جنرل نہیں بنے، ان کی سفارش ایسی شخصیت نے کی جو دیگر چیزیں بھی کنٹرول کرتی ہے۔

ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک سال سے کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے، بلکہ ہم تیزی سے اپنی سیٹوں پر سیٹیں کھو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی اس وقت مایوسی کا شکار ہیں، گنڈاپورابھی تک تو وزیراعلی ہیں، لیکن شاید ان پر بھی جلد وار ہوگا، انہیں بھی کھڈے لائن لگا دیا جائے گا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی کو بڑی مایوسی ہوگی، اگر وہ ان لوگوں پر انحصارکریں گے، اندھے کو نظرآنے لگتا ہے تو وہ سب سے پہلے اسی لاٹھی کو توڑتا ہے جس سے چلتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں