ٹرمپ

ٹرمپ کا زیلنسکی سے تعلق شاید ٹھیک نہ ہو سکے ، امریکی ذمے دار

واشنگٹن (مخبر نیوز )وائٹ ہاس میں امریکی صدر اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی شدید تلخ کلامی اور گرما گرمی کے بعد ایک اعلی امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ پانی سر سے اوپر جا چکا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں مذکورہ عہدے دار کا کہنا تھا کہ زیلنسکی کے ساتھ ٹرمپ کا تعلق بظاہر اب نا قابل اصلاح دکھائی دے رہا ہے، کم از کم جب تک زیلنسکی صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ فریقین کے بیچ متبادل تعلقات کس طرح بہتر ہوں گے۔ البتہ عہدے دار نے باور کرایا کہ اس خراب صورت حال کی درستی کے لیے زیلنسکی کو کوئی طریقہ تلاش کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں