اسلام آباد(ًکبر نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماں نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دیرینہ دوستی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو تیز کرنے کے طریقے تلاش کئے۔
مزید برآں 2025ء اور 2026ء کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کی حیثیت سے انہوں نے باہمی مفادات، امن اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے کثیر جہتی پلیٹ فارمز پر تعاون کرنے کا عہد کیا۔