خیبر پختونخوا کابینہ

خیبر پختونخوا کابینہ کے لیے 6 مئی تک کا الٹی میٹم، احتساب کا عمل شروع

پشاور(مخبر نیوز )خیبر پختونخوا احتساب کمیٹی نے صوبائی کابینہ کے وزرا، مشیروں اور خصوصی معاونین کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکموں کی کارکردگی، مبینہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر احتساب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کا حتمی فیصلہ 6 مئی تک متوقع ہے۔

احتساب کمیٹی کی ہدایت کے مطابق، اب سے ہر محکمے کے وزیر، مشیر اور معاون خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جوابات دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی مبینہ کرپشن میں ملوث حکام کے خلاف کارروائی کا جائزہ لے گی اور 6 مئی تک کارکردگی رپورٹ مرتب کر کے بانی چیئرمین کو پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق، احتسابی عمل کے نتائج کی بنیاد پر آئندہ ماہ صوبائی کابینہ میں سزا اور جزا کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، جس کے تحت کارکردگی پر پورا نہ اترنے والے وزرا اور مشیروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں