علی امین گنڈاپور

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا صوبائی کابینہ میں تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ، بانی پی ٹی آئی فیصلہ بدلنے پر مجبور

پشاور(مخبر نیوز) وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے دونوں سابق وزرا تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو صوبائی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو بھی اس فیصلے پر راضی کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو ہدایت دی تھی کہ کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل کیا جائے، تاہم وزیراعلی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے انہیں گزشتہ حکومت میں دونوں رہنماﺅں کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور اپنے فیصلے پر قائل کر لیا۔

تیمور جھگڑا نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، میں کچھ کہوں گا تو بانی پی ٹی آئی کے مقصد کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں پہلی حکومت میں دو اہم وزارتیں دی تھیں، لیکن اس بار ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ دوسری جانب، خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بھی اس معاملے کو اندرونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر میڈیا میں کوئی تبصرہ ضروری نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں