ہربھجن سنگھ

سالوں سے پاکستان کی ایسی ٹیم نہیں دیکھی، ہربھجن سنگھ

دبئی (مخبر نیوز )بھارت کے سابق آف سپنر ہربھجن سنگھ نے گرین شرٹس کی شکست پر کہا ہے کہ میں نے سالوں سے پاکستان کی ایسی ٹیم نہیں دیکھی۔ ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے پاکستان سے جب بھی مقابلہ ہوتا تھا تو لگتا تھا یہ ٹیم ہمیں ہرا سکتی ہے۔

جب پاکستانی ٹیم آتی تھی تو ہمیں لگتا تھا کہ یہ ٹیم ہمیں لتاڑ سکتی ہے، ان کے پاس وہ اسٹار پلیئر تھے وہ پاور پیک کھلاڑی اور بولرز ہوا کرتے تھے، بولنگ بہت اچھی تھی، پہلے کی ٹیم متحد دکھتی تھی۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ اس ٹیم میں اسٹار کرکٹر تو ہونگے مگر مجھے یہ ٹیم متحد نہیں دکھتی، ٹیم میں 6، 7 کھلاڑی ایسے ہونے چاہیئں جو آپ کو چیمپئن شپ جتواتے ہیں، مجھے پاکستان کی ٹیم ویسی نظر نہیں آرہی

اگر اس ٹیم کا 90 یا 2000 کے اوائل کی ٹیم سے مقابلہ کیا جائے تو وہ بہت مضبوط ٹیم ہوتی تھی، ہمیشہ ان کے سامنے کھیلنے میں لگتا تھا کہ میچ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پہلے سامنے دم دار ٹیم نظر آتی تھی، جو ٹیم پہلے برابری پر کھڑی ہوتی تھی اب بھارت کی ٹیم مجھے اکثر پاکستان سے آگے لگتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں