شعیب اختر

برین لیس مینجمنٹ، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے شکست کی وجہ بنی، شعیب اختر

لاہور(مخبر نیوز) سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھارت کے ہاتھو ںشکست پر قومی ٹیم سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ پر ناقص سلیکشن اور حکمت عملی پر مبنی اپروچ کا الزام عائد کیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں شعیب اختر نے ٹیم کی وضاحت اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی کمی پر تنقید کی۔شعیب اختر نے کہا کہ “میں مایوس نہیں ہوں کیونکہ میں پہلے ہی جانتا تھا کہ جب آپ پانچویں بالر کو منتخب نہیں کرتے ہیں تو کیا ہونے والا ہے۔

دنیا چھ بالرز کے ساتھ کھیل رہی ہے اور آپ پانچ کو بھی منتخب نہیں کر سکتے۔ آپ دو آل راﺅنڈرز کو اپنے ساتھ لے جائیں مجھے نہیں معلوم کہ آپ کیا سوچ رہے ہیں۔” سابق فاسٹ بولر نے پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ پر ناقص سلیکشن اور حکمت عملی پر مبنی اپروچ کا الزام عائد کیا ۔انہوں نے کہا کہ “یہ صرف ایک بے دماغ اور ظالمانہ انتظامیہ ہے اور میں واقعی میں مایوس ہوں۔ ہم کھلاڑیوں کے بارے میں بھی کیا کہہ سکتے ہیں؟ مینجمنٹ ایسی ہے اس لیے کھلاڑی ایک جیسے ہیں۔ انہیں کچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کیا کرنے والے ہیں۔

“انہوں نے مزید کہا کہ “انٹینٹ ایک چیز ہے، لیکن وہ اپنے سکل سیٹ کو بھی نہیں سمجھتے۔ درحقیقت، ان کے پاس مہارت بھی نہیں ہے۔کیا آپ کو لگتا ہے کہ وہ ویرات یا شبمن کی طرح اونچی شاٹس کھیلیں گے؟ واقعی مایوس کن۔ نہ انہیں کچھ سمجھ ہے اور نہ ہی انتظامیہ کو۔ وہ صرف کھیلنے کے لیے وہاں گئے تھے”۔

شعیب اختر نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “ویرات کوہلی کو سلام، وہ ایک سپر اسٹار، سفید گیند پر رن چیزر، جدید دور کا عظیم بیٹر ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں، اور میں اس کے لیے بہت خوش ہوں، وہ ایک ایماندار آدمی ہے، اس نے 14000 رنز بھی مکمل کیے ہیں۔ اس آدمی نے یہ سب کچھ حاصل کیا ہے اور وہ تعریف کا مستحق ہے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں