سلمان اکرم راجا

بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کر کے باہر آنے کے کئی مواقع ملے لیکن ایسا نہیں کیا ، سلمان اکرم راجہ

حیدر آباد(مخبر نیوز)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بہت سے ایسے مواقع آئے کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کر کے باہر نکل سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔حیدرآباد کے گھمن ہاﺅس میں صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ماضی میں لوگوں نے ڈیل کی اور کوئی لندن گیا، کوئی کہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ 2024 کے الیکشن میں ہمارے نمائندگان کو ہروایا گیا، آج وہ لوگ مسلط ہیں جنہیں آپ نے ووٹ نہیں دیا۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کے مسائل ایک جیسے ہیں، تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان اتحاد کا جو الائنس بنایا ہے اس کا مقصد پاکستان کے ہر خطے کے لوگوں کو ان کے حقوق دلانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک قطرہ سندھ دھرتی کے پانی کا نہیں جانے دیں گے، ہم سندھ کی ہر تحریک کا ساتھ دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں جو گم ہو گئے ہیں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، آج پنجاب میں بھی یہی ہو رہا ہے، کے پی کے کئی اضلاع ایسے ہیں جہاں نکلا نہیں جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں