مصطفی عامر قتل

مصطفی عامر قتل: جلائی گئی کار کراچی منتقل کرنے، ارمغان کے لاکرز کھولنے کا فیصلہ

کراچی(مخبر نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفی عامر کے اغوا اور قتل کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا، سندھ پولیس کے ساتھ بلوچستان پولیس نے بھی تفتیش کو تیز کر دیا، تفتیشی حکام نے محکمہ داخلہ کے ذریعے جلی ہوئی گاڑی کو کراچی لانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، اب سندھ پولیس کے ساتھ بلوچستان پولیس نے بھی تفتیش کو تیز کر دیا ہے، اس حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ جلی ہوئی گاڑی کی اطلاع تاخیر سے کیوں ملی تھی؟۔

جس مقام سے جلی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی، اس روٹ کو اسمگلرز بھی استعمال کرتے ہیں، شبہ ہے کہ ارمغان کو ان تمام تر راستوں کا اچھے طریقے سے علم تھا، مصطفی کی جلی ہوئی گاڑی کیس پراپرٹی کا اہم حصہ ہے، گاڑی کی فرانزک رپورٹ گرفتار ملزمان کو سزا دلانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

تفتیشی حکام نے محکمہ داخلہ کے ذریعے گاڑی کو کراچی لانے کا فیصلہ کرلیا، گرفتار ملزم ارمغان کے گھر سے برآمد ہونے والے دو لاکرز کو بھی کھولنے کے لیے مجسٹریٹ کو خط لکھ دیا ہے۔عدالتی احکامات اور عدالتی ایس او پی کی روشنی میں لاکرز کو کھولا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں