امریکی صدر ٹرمپ

روسی صدر نے ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی

ماسکو (مخبر نیوز )روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر سے ملاقات پسند کریں گے، ان سے مل کر خوشی ہوگی، ملاقات کے لیے تیاری کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ میں جلد سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر رابطہ کروں گا کیونکہ روس، امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہے سعودی عرب میں ہونے والی بات کا جائرہ لے رہا ہوں۔ مذاکرات کے نتائج سے آگاہ ہوں، صدر ٹرمپ بھی یوکرین مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ امریکی وفد نے کسی تعصب کے بغیر بات چیت میں حصہ لیا، ہمیں کسی ثالث کی ضرورت نہیں، صدر ٹرمپ نے بتایا تھا کہ یوکرین بھی بات چیت میں حصہ لے گا۔

انھوں نے کہا کہ امریکی اور روسی حکام کو قابل قبول حل تیار کرنے کی ضرورت ہے، صدر ٹرمپ سے ملاقات کر کے خوشی ہوگی، ملاقات کی تیاری ابھی ہونی ہے۔ روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی آنے والے دنوں میں فون پر بات کروں گا، روس، امریکا اور سعودی عرب کے درمیان توانائی مذاکرات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں