امر خان

امر خان کا اپنی فلم بناتے وقت پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف

لاہور (مخبر نیوز) اداکارہ و لکھاری امر خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اپنی لکھی فلم کی کہانی پروڈیوسرز کو سنائی تو زیادہ تر افراد نے انہیں یہی کہا کہ لوگ آپ کے بجائے ہمایوں سعید اور شان کی فلم پر سرمایہ کاری کریں گے۔امر خان کی لکھی فلم دم مستم کو 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا، اس میں اداکارہ نے اداکاری بھی کی تھی۔

اب انہوں نے مذکورہ فلم کو بناتے وقت پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ انہوں نے دم مستم کی کہانی یونیورسٹی کے آخری سال میں لکھی تھی اور وہ کئی سال تک کراچی کے تقریبا تمام فلم ڈسٹری بیوٹرز، سرمایہ کاروں اور ٹی وی چینل مالکان کو فلم کی کہانی سناتی رہیں لیکن کسی نے ان کی فلم پر کام کرنے کی حامی نہیں بھری۔

امر خان کے مطابق زیادہ تر پروڈیوسر انہیں یہی کہتے تھے کہ وہ یونیورسٹی سے ابھی پڑھ کر آئی ہیں، اس لیے ان کی فلم میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔امر خان کے مطابق انہیں کہا جاتا کہ لوگ ہمایوں سعید اور شان شاہد کی فلم میں سرمایہ کاری کریں گے، ان کی فلم میں کوئی پیسے نہیں لگائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں