محسن عباس حیدر

مردوں کے پاس رونے کے لیے باتھ رومز اور گاڑیاں ہیں، محسن عباس حیدر

لاہور (مخبر نیوز) اداکار، ٹی وی میزبان و لکھاری محسن عباس حیدر کا کہنا ہے کہ مردوں کو مضبوط اور بہادر سمجھ کر انہیں رونے کا موقع ہی نہیں دیا جاتا، تاہم مردوں کے پاس رونے کے لیے باتھ رومز اور ٹریفک میں پھنسی گاڑیاں ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ والدہ نے ان کے ہاتھوں میں دم توڑا تھا، جس وجہ سے انہیں شدید ڈپریشن ہوگیا۔

محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ اسی طرح جب ان کی کم سن بیٹی کا انتقال ہوا تو انہیں کھل کر رونےکا موقع ہی نہیں ملا۔محسن عباس حیدر کے مطابق اسی طرح ان کے والد بھی حال ہی میں ہارٹ اٹیک ہونے سے چل بسے ۔محسن عباس حیدر کے مطابق والد کے انتقال کے بعد انہیں گھر کی سربراہی سونپی گئی تو انہیں محسوس ہوا کہ وہ بچپن سے براہ راست بڑھاپے میں چلے گئے، وہ تو جوان ہوئے ہی نہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ سماج میں مرد کو مضبوط اور بہادر سمجھا جاتا ہے، انہیں رونے اور پریشانی میں پرسکون رہنے کا موقع تک نہیں دیا جاتا۔محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ سماجی روایات کی وجہ سے مردوں کو رونے کی اجازت تک نہیں، تاہم مردوں کے پاس رونے اور دل کا وزن ہلکا کرنے کے لیے باتھ روم اور ٹریفک میں پھنسی گاڑیاں ہیں، جہاں وہ رو کر اپنا درد کم کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں