شگفتہ اعجاز

شگفتہ اعجاز کی نئی تصاویر نے مداحوں کو ان کی صحت بارے فکر مند کردیا

کراچی (مخبر نیوز) معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی نئی تصاویر نے ان کے مداحوں کو ان کی صحت بارے فکر مند کردیا۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر گہرے نیلے رنگ کے لباس میں نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ نہایت حسین اور اپنی عمر سے کافی چھوٹی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے معنی خیز کیپشن میں لکھا ہے کہ جب روشنی ہو تو آپ کو صرف سایہ ملتا ہے۔شگفتہ اعجاز ان تصاویر میں پہلے سے کافی پتلی دبلی اور کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ کے مداح حالیہ تصاویر پر مبنی ویڈیو کو دیکھ کر فکر مند ہو گئے ہیں۔نئی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے ناصرف اپنی پسندیدہ اداکارہ سے دوبارہ سے وی لاگ بنانے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں