خوشی کپور

خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب

ممبئی (مخبر نیوز) بالی ووڈ اداکارہ خوشی کپورجو اپنی ڈیبیو کے بعد سے ہی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں،انہوں نے اپنی پہلی تھیٹر ریلیز لوویاپا کے ساتھ شاندار پہچان بنائی ہے۔

اس کا نتیجہ غیر معمولی کامیابی کی صورت میں سامنے آیا، کیونکہ فلم لوویاپا کو ناظرین کی بے حد محبت ملی، جو خوشی کپور کے آئی ایم ڈی بی کی مشہور بھارتی شخصیات کی فہرست میں حیرت انگیز اضافے سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔

خوشی کپور جو پہلے آئی ایم ڈی بی کی 82 ویں پوزیشن پر تھیں، بڑی چھلانگ لگا کر 20ویں نمبر پر پہنچ گئیں، جس سے فلم کی مقبولیت اور خوشی کپور کی بڑھتی ہوئی شہرت کا اندازہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں