تلسی گبارڈ

تلسی گبارڈ امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر بن گئیں

واشنگٹن (مخبر نیوز )سابق ڈیموکریٹک کانگریس وومن تلسی گبارڈ امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر بن گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ نے 52 کے مقابلے میں 48 ووٹوں سے تلسی گبارڈ کی توثیق کی جبکہ صرف ایک ریپبلکن نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ تلسی گبارڈ نے بطور امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

اوول آفس میں حلف برداری کی تقریب کے بعد انہوں نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس کو دوبارہ قومی سلامتی پر مرکوز کریں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ انٹیلی جنس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں