تہران (مخبر نیوز)ایران کے قائدِ اعلی علی خامنہ ای نے کہاہے کہ تہران کی فوجی پیش رفت بشمول اس کے میزائلوں کی درستگی کو رکنا نہیں چاہیے۔سرکاری میڈیا کے مطابق خامنہ ای نے وزارتِ دفاع کے حکام سے ملاقات کے دوران کہاکہ تمام فوجی شعبوں میں پیشرفت جاری رہنی چاہیے۔
مثلا اگر کسی موقع پر ہم نے اپنے میزائلوں کی درستگی کی ایک خاص سطح مقرر کی اور آج ہمیں اسے بڑھانے کی ضرورت ہے تو ایسا ضرور ہونا چاہیے۔