لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہو رپورٹ سمیت طلب

لاہور(مخبر نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مینارپاکستان جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔عدالت عالیہ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی، آٹھ فروری کیلئے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہورکو درخواست دی مگر تاحال ڈی سی آفس میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگرکو ہدایت کی جائے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیں،عدالت نے 6 فروری ڈی سی لاہورکو ذاتی حیثیت میں رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عالیہ حمزہ کاکہنا تھاکہ 8 فروری پی ٹی آئی کا نہیں پاکستان کا دن ہے،ملک کوبچانے کیلئے عوام 8 فروری کو نکلیں،جلسہ کے درخواست کےساتھ ہی ہمارے کارکنوں کے گھروں پرچھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا 8 فروری کے لیے پلان اے، بی اور سی موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں