جنگ بندی

جنگ بندی جاری رہنی چاہیے،فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنا نسل کشی کے مترادف ہوگا، اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل

نیویارک،دوحہ (نیوز ڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنا نسل کشی کے مترادف ہوگا

جنگ بندی جاری رہنی چاہیےعرب ٹی وی کو انٹرویو میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ فلسطینیوں کو نکالنے سے دو ریاستی حل ناکام ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی جاری رہنی چاہیے۔

غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے اخراجات کا تخمینہ لگانا انتہائی مشکل ہے، سب سے اہم ٹاسک رفح سرحدی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا ہے۔ادھر قطر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے رہنما باسم نعیم کا کہنا ہے حماس منزل کے حصول کے لیے صدر ٹرمپ سمیت کسی بھی رہنما سے ملاقات کے لیے تیار ہے۔ باسم نعیم نے کہا کہ سیاست میں پسند اور ناپسند کی بنیاد پر فیصلوں سے تمام فریقین کو نقصان ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں