اسلام آباد(مخبر نیوز )190 ملین پاﺅنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی نے سزا کے خلاف اپیل دوبارہ دائر کردی۔
با نی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پانڈز کیس میں سزا کے خلاف اپیل رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کے بعد دوبارہ دائر کردی ہے۔
خالد یوسف ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر اپیلوں پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگا کر واپس کردیا گیا تھا، جس کے بعد اعتراض دور کرکے اپیل دوبارہ دائر کی گئی ہے۔