محکمہ صحت

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا ہیلتھ افسران سے کرپشن نہ کرنےکاحلف لینے کا فیصلہ

پشاور(مخبر نیوز) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے 37 ڈی ایچ اوز سےکرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق تمام ڈی ایچ اوزکے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائےگا، ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے ڈی ایچ اوز سے قوم کے پیسے ذاتی مفاد کیلئے استعمال نہ کرنے کا حلف لیا جائےگا، ڈی ایچ اوز سے محنت سے کا م کرنے اور شعبہ صحت مزید بہتربنانے کا حلف لیا جائےگا۔

اس حوالے سے مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ کرپشن کے خاتمے اور شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ڈی ایچ اوزسے حلف لیاجائےگا، جس کے خلاف بھی شکایت ملی، تحقیقات پرکرپشن ثابت ہوئی توکارروائی ہوگی۔مشیر صحت کے پی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کرپشن کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں