خوشی کپور

لوگ اداکاراﺅں کو عدم تحفظ کا شکار بنانا چاہتے ہیں، خوشی کپور

ممبئی (مخبر نیوز) بالی ووڈ اداکارہ خوشی کپور نے کہا ہے کہ لوگ اداکاراﺅں کو عدم تحفظ کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویو میں خوشی نے سوشل میڈیا کے دباﺅ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو محفوظ رکھنا چاہتی ہیں اور ہر چیز شیئر کرنا ضروری نہیں سمجھتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر اداکاراﺅں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا ایک افسوسناک رویہ ہے۔انہوں نے کہا، لوگ اداکاراں کو عدم تحفظ کا شکار بنانا چاہتے ہیں، جبکہ ہر اداکارہ کے اپنے منفرد ہنر ہوتے ہیں۔ ہمیں خود پر یقین رکھنا چاہیے اور ان باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں