شبلی فراز

عمر ایوب، شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماﺅں پر فرد جرم عائد

فیصل آباد(مخبر نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماﺅں پر فرم جرم عائد کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد میں 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، جنید افضل ساہی، کنول شوذب، فواد چودھری سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماﺅں پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد دونوں مقدمات کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔مقدمات میں حساس ادارے کی عمارت اور تھانہ غلام محمد آباد پر حملہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں