علی امین گنڈا پور

اسلحہ برآمدگی کیس،وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد(مخبر نیوز)مقامی عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

پولیس نے ایک بار پھر تعمیلی رپورٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جمع نہیں کروائی۔علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم شریف بندہ ہے عدالت میں پیش ہو جائے گا۔

یہ جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر ملزم شریف ہے تو اشتہاری قرار دیتے ہیں۔ آپ چاہیں گے کہ دسمبر کے بعد کی تاریخ ڈال دیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں