اسلام آباد(مخبر نیوز) پی ٹی آئی رہنما و ممبر قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کچھ بھی نہیں ، اصل کھلاڑی اسٹیبلشمنٹ ہے ۔حکومت نے مذاکرات کے نام پر صرف وقت ضائع کیا ہے۔وہ جمعہ کوپارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات صرف ایک ڈھونگ تھا،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے میں سنجیدہ نہیں ہے لہذا ان مذاکرات کو ختم سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اڈیالہ میں بیٹھے قیدی سے این آر او مانگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اپوزیشن کو مصروف رکھنا چاہتی تھی،نو مئی اور 26 دسمبر کے حوالے سے وہ جوڈیشل کمیشن اس لیے نہیں بنانا چاہتی کیونکہ وہ بے نقاب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر غاصبوں کے خلاف ایک جنگ شروع ہو چکی ہے۔