سیف علی خان

اسپتال سے گھر لوٹنے پر سیف علی خان کو 15 ہزار کروڑ کا دھچکا لگنے کا خدشہ

ممبئی (مخبر نیوز) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے اسپتال سے ڈس چارج ہوتے ہی پٹودی خاندان کو 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا دھچکا لگ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹودی خاندان کی تاریخی جائیدادیں جن کی مالیت 15,000 کروڑ روپے ہے، انہیں بھارتی حکومت اپنے قبضے میں لے سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے فیصلے میں 2015 میں ان جائیدادوں پر عائد پابندی کو ختم کر دیا ہے۔اس فیصلے کے بعد ان جائیدادوں کو اینیمی پراپرٹی ایکٹ 1968 کے تحت حکومت کے کنٹرول میں لیے جانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت کے فیصلے کی وجہ سے جو جائیدادیں متاثر ہوں گی ان میں سیف علی خان کے بچپن کی رہائش گاہ فلیگ اسٹاف ہاس، نور الصباح پیلس، دارالسلام بنگلہ، بنگلہ آف حبیبی، احمد آباد پیلس، کوہِ فضا پراپرٹی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں