بیرسٹر سیف

عمران خان کو یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی، بیرسٹر سیف

پشاور(مخبر نیوز) مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کو القادر یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی، انہیں بیرون اکانٹس بھرنے پر سزا نہیں دی گئی۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سندھ حکومت خود کچے کے ڈاکوﺅں کی کرائم پارٹنر ہے، سندھ حکومت کچے کے ڈاکوﺅں کو اسلحہ فراہم کر کے اپنا حصہ لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ ثابت کرنے کے بجائے عوام کو کچے کے ڈاکوﺅں سے محفوظ بنائیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت تھر میں بھوک اور افلاس کے شکار بچوں کی زندگیاں بچانے پر توجہ دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی گلیوں میں ڈکیتی اور رہزنی عروج پر ہے، سندھ حکومت قابو پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں