پاکستان اور ویسٹ انڈیز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کادوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا

اسلام آباد(مخبر نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم ، ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔اس سے قبل پاکستان اے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا تین روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگ براتھویٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دا ر ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لئے میچ جیتنا ہوگا جبکہ پاکستان کی ٹیم کو سیریز اپنے نام کرنے کے لئے میچ کم از کم ڈرا کھیلنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح سے قبل ملتان کرکٹ سٹیڈیم ،ملتان میں گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں