گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ایکسین بلڈنگ صباء افضل نے نارووال تعیناتی میں کروڑوں کے غبن کرکے جائیدادیں بنائیں۔اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق خاتون آفیسرکامعروف ٹاون میں 1کروڑ91لاکھ سے زائدکاپلاٹ اور70تولے سوناکی مالکن ہے۔ اس کے علاوہ ایک مہنگی گاڑی و نقدی کی مالکن بھی ہے۔
خاتون کی پانچ سال میں 19,670,205آمدن ہوئی جس میں سے1,850,000اخراجات کیے گئے،خاتون آفیسرنے جواخراجات بتائے ان میں سے پانچ سالہ بچت 47لاکھ3ہزار205رقم ہے جوانکی جائیدادسے بالکل مختلف ہیں۔ خاتون آفیسرکروڑوں روپے پلاٹ،70تولے سونا،گاڑی و نقدی بارے بتانے سے قاصررہیں۔

خاتون آفیسرنے سرکارکو31کروڑ80لاکھ سے زائدکانقصان پہنچایاہے، ایکسین بلڈنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے نقصان واپس لایاجائے گا۔