حلیم عادل شیخ

جو ملک کی بنیادوں کو کھا رہے ہیں اس وقت ملک کے حکمران بنے ہوئے ہیں وہی اصل ملک دشمن ہیں،حلیم عادل شیخ

کراچی(مخبر نیوز)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہائوس کراچی میں ورکرز کی قانونی معاونت کرنے کے لئے انصاف لائرز فورم کے دفتر کا افتتاح کر دیا، پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر، جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، انصاف لائرز فورم سندھ کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ منظور بھٹہ، کراچی کے صدر ایڈووکیٹ ظہور محسود، ایڈووکیٹ اصغر جویا، سیکریٹری لیگل افیئر پی ٹی آئی سندھ ایڈووکیٹ محمد اشرف سموں، وومن ونگ سندھ کی صدر سرینا عدنان پی ٹی آئی رہنما چیئرمین صدر ٹائون منصور احمد شیخ، پی ٹی آئی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد علی بلوچ، سیکریٹری سوشل ویلفیئر عائشہ رشید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا 9 مئی کے بعد انصاف لائرز فورم کے وکلا نے ہراول دستے کا کردار کیا ہے سندھ میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں پر ظلم، جبر زیادتیان کی گئیں جھوٹے من گھڑت مقدمات بنائے گئے پی ٹی آئی کے وکلا نے کارکنوں کی مکمل رہنمائی کی ہے۔ انصاف ہائوس کراچی پر انصاف لائرز فورم کا دفتر کھلنے سے پی ٹی آئی کارکنوں کو ہر وقت قانونی معاونت مل سکے گی۔حلیم عادل شیخ نے نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک مہنگائی عروج پر ہے دوسری جانب دوائیوں کی قیمتوں میں بھی تین سو فیصد اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے، عوام ان چور حکمرانوں سے بیزار آچکی ہے بہت جلد ان چوروں کا وقت ختم ہونے والا ہے انصاف کی حکمرانی قائم ہوگی۔حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پہلے پانی کی قلت ہے دوسری جانب پیپلزپارٹی نے سندھ کے پر ڈاکا ڈلوا دیا ہے اور اب پیپلزپارٹی عوام کو بیوقوف بنا کر خود بری زمہ نہیں ہوسکتی۔ سندھ میں تعلیم ، صحت، انفراسٹرکچر کی تباہی کے بعد اب پیپلزپارٹی نے سندھ کا پانی بند کرانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ دریائے بچائو تحریک کے تحت آج حیدرآباد سے مارچ نکالا گیا ہے جس میں دیگر جماعتوں کے ساتھ پی ٹی آئی بھی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے سندھو دریا پر نئے چھ کئنال نکلوانے میں پیپلزپارٹی اہم کردار ادا کیا ہے سندھ کی عوام پیپلزپارٹی سے حساب مانگ رہی ہے 17 سالوں میں اربوں کے بجٹ کے باجود عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا پی ٹی آئی رہنمائوں پر ظلم، جبر کا پورے پاکستان کی طرح صوبہ سندھ بھی جواب مانگ رہا ہے کہ آخر گولی کیوں چلائی گئی؟ہم آئین و قانون کے مطابق احتجاج کرتے ہیں ہم پر اتنی پابندیاں کیوں ہیں؟ عمران خان سمیت ہزاروں ورکرز کو کیوں رہا نہیں کیا جارہا؟عمران خان عالم اسلام کے عظیم لیڈر ہیں جو اس وقت قوم کے بچوں کے مستقبل کے خاطر جیل میں قید ہیں۔ ہم بہت برداشت کیا ہے ظلم کیا گیا ہم سے دہشت گردوں والا سلوک کیا گیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا 9 مئی کے بعد انصاف ہائوس کراچی پر ڈاکا ڈالا گیا انصاف ہائوس پر موجود سامان چوری کیا گیا تھا ہمیں امید ہے اب بہتری آئے گی ہماری تحریک میں شہدا کا خون شامل ہے ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا جو ملک کی بنیادوں کو کھا رہے ہیں اس وقت ملک کے حکمران بنے ہوئے ہیں وہی اصل ملک دشمن ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ کراچی 65 فیصد ملکی 90 فیصد صوبائی ٹیکس ریونیو پیدا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے شہری پینے کے پانی وسمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی ووٹ دیکر جتوایا لیکن ایک سازش کے تحت فارم 47 کی جھوٹی بنیادی پر ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا۔ اب وہ وقت دور نہیں کہ ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، کراچی کا میئر بھی اب پی ٹی آئی کا منتخب ہوگا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ڈویزن کے صدر راجا اظہر نے کہا آئی ایل ایف کو مبارکباد دیتا ہوں، آج انصاف ہائوس پر کارکنوں کی قانونی معاونت کے لئے دفتر کھل گیا ہے، نو مئی کے بعد پی ٹی ائی رہنمائوں اور کارکنوں پر فسطائیت اور ظلم شروع کیا گیا۔

ہماری تحریک ملک میں عدلیہ کی آزادی، قانون کی حکمرانی کے لئے ہے رولز آف لا صرف پی ٹی آئی کے لیے نہیں پوری قوم کے لئے ہے ضروری ہے۔ پی ٹی آئی ایک احتجاج کرتی ہے تو پورے کراچی کی پولیس پکڑنے آجاتی ہے دیگر جماعتوں کو احتجاج پر بھی پروٹوکول دیا جاتا یے۔راجا اظہر نے کہا کراچی میں عوام کو پانی تک میسر نہیں، سڑکیں توٹھ پھوٹ کا شکار ہیں، اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے کہیں پولیس نظر نہیں آتی کراچی کی ساری پولیس ایک شادی پر لگا دی گئی ہے کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے لیکن ایک سازش کے تحت ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہم مہنگائی ظلم سمیت دیگر مسائل پر عوام کے ساتھ ہیں بہت جلد پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انصاف لائرز فورم کراچی ڈویزن کے صدر ایڈووکیٹ ظہور محسود نے کہا پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ہمارے لیڈر عمران خان نے عدلیہ کی آزادی اور انصاف کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں ملک میں رول آف لا کی کمی ہے جس کی وجہ سے ہمارے رہنماں پر جھوٹے کیسز بنائے گئے قوم کے عظیم لیڈر سمیت ہزاروں کارکنوں کو بے گناہ جیلوں میں ڈالا گیا ان پر ظلم ستم کیا گیا ہم نے انصاف ہائوس کراچی میں انصاف لائرز فورم کا دفتر کھول دیا ہے

پی ٹی آئی کارکنوں کی قانونی مدد کے لئے ہر وقت موجود رہیں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انصاف لائرز فورم سندھ کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ منظور بھٹہ نے کہا انصاف ہائوس کراچی 9 مئی کے بعد پندرہ ماہ تک بند کیا کر دیا گیا گیا حلیم عادل شیخ کی ہدایات پر ہم وکلا نے جنگ لڑی قانونی جنگ کے بعد انصاف ہائوس کھلوایا ہماری قیادت کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جھوٹے کیسز سے ہمارے رہنمائوں کو بند کیا گیا، سول مقدمات فوجی عدالتوں کے حوالے کیئے گئے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ہم چاہتے عدلیہ کی بحالی ہو اگر ملک میں رولز آف لا کا نفاذ ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں