ڈینگی

صوبے بھر میں 168 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور( نیوز ڈیسک)گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 168 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 46 ،راولپنڈی میں 64 ،ملتان میں 21 ،فیصل آباد میں 5 ،گوجرانوالہ میں 12 ،شیخوپورہ، چکوال، سرگودھا،خانیوال اور لودھراں میں ڈینگی کے 2،2 جبکہ قصور ، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ساہیوال، اوکاڑہ، منڈی بہائوالدین، وہاڑی اور بھکر میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔

سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 129 مریض زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں