ایف آئی اے

ایف آئی اے فیصل آباد نے ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

نمائندہ خصوصی..

ایف آئی اے فیصل آباد سرکل کی بڑی کاروائی۔
ڈائریکٹرفیصل آباد زون کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد سرکل رانا شبیر احمد کی سربراہی میں ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد عمران کی سربراہی میں آج ایک ریڈنگ ٹیم نے فیصل موٹر پمپس جھنگ روڈ فیصل آباد کے دفتر پر ریڈ کرتے ہوئے غیر قانونی ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان عابد حسین اور زاہد حسین کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان واٹر پمپس کے دفتر کی آڑ میں غیر قانونی ہنڈی حوالہ کا کاروبار کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد۔ملزمان کے قبضے سے 20 لاکھ 41 ہزار 800 پاکستانی روپے برآمد۔جبکہ غیر ملکی کرنسی 1800 امریکی ڈالر برآمد۔

چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 26500 روپے جعلی کرنسی بھی برآمد کر گئی۔ مزید ملزمان کے پاس موجود ڈیجیٹل میڈیا میں غیر قانونی ہنڈی حوالہ کے کاروبار کے شواہد پائے گئے لہذا ڈیجیٹل میڈیا کو بھی قبضہ میں لیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں