امجد عثمانی

میں ٹینک پر بھارت جائوں گا۔۔۔۔۔۔جنرل ضیا الحق سے مجید نظامی کا تاریخی مکالمہ

جناب اطہر اعوان لکھتے ہیں کہ میرے مرحوم والد عبدالقادر حسن بتایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ وہ جنرل ضیاء الحق کے ساتھ بھارت کے دورے پر جارہے تھے تو راولپنڈی میں اس سے پہلے آخبار نویسوں سے ملاقات میں جنرل صاحب نے مجید صاحب کو ساتھ چلنے کی دعوت سی تو مجید صاحب نے بلا جھجک اور بے دھڑک وقت کے آمر حکمران کو یہ تاریخی جملہ کہا کہ جنرل صاحب اگر آپ ٹینک پر بیٹھ کر بھارت جارہے ہیں تو میں حاضر ہوں اور میں جب بھی بھارت جاؤں گا ٹینک پر ہی جاؤں گا۔ ۔۔۔۔۔

وہ لکھتے ہیں کہ ااسی طرح کا ایک اور واقعہ بیان کرتے ہوئے والد صاحب نے بتایا کہ جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو انہوں نے غیر سیاسی باتیں کے اپنے کالم میں آس وقت کی نواز شریف حکومت پر مسلسل جوابی ایٹمی دھماکوں کے لئے دباؤ ڈالا۔۔۔۔۔۔ اسی دوران جب مجید صاحب سے وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکوں کے متعلق رائے لی تو انہوں نے بلاتوقف کہا کہ میاں صاحب فوری دھماکہ کر دیں ورنہ قوم آپ کا دھماکہ کر دے گی….۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں