ایڈیشنل سیکرٹری پریزنز سید حسن رضا کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ جس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر اور ڈپٹی سیکرٹری پریزنز عدیل حیدر نے بھی شرکت کی ہے۔
ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اس اجلاس میں ظہیر احمد ورک سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور ، علی اکبر سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد ، محمد مدثر سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن ، اختر اقبال سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور ترقی پانےوالوں میں شامل ہے۔ محمد ارشد سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر ، محمد ایوب سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خاں ، جاوید اقبال سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال ، ملک لیاقت علی سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ ، عرفان سلیمان سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھکر ، حسن مجتبیٰ رضوی سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم ، عنبر نقوی سپرٹینڈنٹ وویمن جیل ملتان ، نازک شہزاد سپرٹینڈنٹ سب جیل شجاع آباد ، زمرد بانو سپرٹینڈنٹ انسپکٹوریٹ آف پریزنز ، فرخ رشید سپرٹینڈنٹ انسپکٹوریٹ آف پریزنز ، صدیق گل سپرٹینڈنٹ انسپکٹوریٹ آف پریزنز اور ضرار افضل سپرٹینڈنٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات کی خصوصی کاوش سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری کے بعد عرصہ 2 سال سے ترقی کے منتظر 16 جیل افسران کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے۔
عیدالفطر کے بعد سپرٹینڈنٹ جیل گریڈ 18 سے سینئر سپرٹینڈنٹ جیل گریڈ 19 میں ترقی کے منتظر جیل افسران کے لئے بھی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ترقی پانے والے تمام جیل افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے فرائض منصبی مزید محنت ، دیانتداری اور خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترقی پانے والے تمام جیل افسران نے اس حوصلہ افزائی پر حکومت پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔