قتل

بدبخت بیٹی نے عاشق کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا

لاہور (کرائم رپورٹر)تھانہ نشتر کالونی کے علاقے شاداب کالونی میں 64سالہ محمد امین شاہد کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

باپ محمد امین شاہد کو اس کی سگی بیٹی صباءارشد اور اس کے آشنا نئیر اقبال نے پلاننگ کر کے گھر میں چہرے پر گولی مارکر قتل کیا تھا۔ پولیس نے ملزمہ بیٹی صباءارشد اور اس کے عاشق نئیر اقبال کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق صباءارشد ملزم نئیر اقبال سے لو میرج کرنا چاہتی تھی جبکہ اس کا والد مقتول محمد امین شاہد اس رشتے پرراضی نہیں تھا۔ جس پر سنگدل بیٹی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے باپ کے قتل کا بھیانک منصوبہ بنایا اوراسے قتل کر کے راستے سے ہٹا دیا۔پولیس کی دونوں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں