امجد عثمانی

“تجربہ کار “اس لیے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں…..!!!!

نیوز روم /امجد عثمانی
سوال ہوتا ہے کہ” تجربہ کار” الیکشن سے کیوں ڈر رہے ہیں؟؟؟؟تو خواتین و حضرات درج ذیل یہ دو رپورٹس اس سوال کا جواب ہے۔۔۔۔”تلخ حقائق” یہ ہیں شہباز شریف کی جگہ عمران حکومت بھی ہوتی تو منظرنامہ یہی ہوتا ہے۔۔۔۔۔

ہوسکتا ہے “موصوف” الیکشن کے بجائے ملک سے ہی بھاگ جاتے کہ وہ ہی اس “جدید مہنگائی” کے “بانی” ہیں ۔۔۔۔۔لیکن کہتے ہیں نا بندہ تدبیر کرتا اور تقدیر ہنستی ہے…۔۔۔۔۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دے دیا۔۔۔۔۔۔اے ڈی بی کے آئوٹ لک 2022 کے مطابق پاکستان میں آئندہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

آئوٹ لک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 26.6 فیصد ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر مزید گر سکتی ہے ۔۔۔۔اے ڈی بی نے پاکستان میں توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیاہے۔۔۔۔۔۔رپورٹ کے مطابق سری لنکا خطے میں سب سے زیادہ مہنگا ملک ہے جہاں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 70.6 فیصد ہے۔۔۔۔بنگلہ دیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.9 جبکہ بھارت میں 6.8 فیصد ہے۔۔۔۔۔۔

دوسری جانب گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کےسبب 89فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کے باعث ریستورانوں اور ہوٹلوں میں جانا چھوڑ دیا ہے اور وہ اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ گھر پر کھانا کھانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
مہنگائی کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے۔۔۔۔۔۔۔خوف تو بنتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔!!!!

اپنا تبصرہ بھیجیں