سعد رفیق

عمران خان کی مزاحمت ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کیلئے ،حکومت کھانا ، رہائش دیگی مگر سپلائی نہیں مل سکتی’خواجہ سعد رفیق

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کا عدالتی وارنٹ پر گرفتاری سے انکار اور مزاحمت ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کے لئے ،حکومت کھانا ، رہائش دیگی مگر سپلائی نہیں مل سکتی،جمہوری لیڈروکٹری نشان کے ساتھ شان سے جیل جاتے ہیں ، بزدل اورسازشی کپتان قانون کاسامنا کرنے کی بجائے اقتدار کے لئے تقسیم اور نفرت کی آگ بھڑکا رہا ہے ۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی آر ایس ایس (تاریک انصاف ) کی طرف سے پولیس پر پٹرول بموں سے حملہ کیا گیا ، سیاسی انتقام کی آگ بجھانے کے لئے مخالف رہنمائوں کو جھوٹے مقدمات میں پھانس کراعلانیہ مہینوں سالوں تک جیلوں میں ڈلوانے والاخود عدالتی حکم پراپنی گرفتاری سے کانپ رہا ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ عدالتی وارنٹ پر گرفتاری سے انکار اور مزاحمت ڈوپ ٹسٹ سے بچنے کے لئے ہے ۔ حکومت کھانا اور رہائش دیگی مگر سپلائی نہیں مل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری سے جان کو کوئی خطرہ نہیں ہو سکتا،جمہوری لیڈروکٹری نشان کے ساتھ شان سے جیل جاتے اوروہاں سے واپس لوٹتے ہیں ، بزدل بہانے لگاتے ،انسانی ڈھال بناتے ،تشدد کی راہ اختیارکرتے اوراپنے ساتھیوں کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ بزدل اورسازشی کپتان قانون کاسامنا کرنے کی بجائے اقتدار کے لئے تقسیم اور نفرت کی آگ بھڑکا رہا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو پولیس سے لڑوانے کی بجائے باھر نکلو ،انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا بند کرو،قانون کا سامنا کرو،وقار سے گرفتاری دو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں