اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت و ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاستدان کی بجائے کریمنل کی صورت میں سامنے آ چکے ہیں، یاسمین راشد اور عارف علوی کی گفتگو نے عمران کے عزائم کو بے نقاب کردیا ہے۔ ایک بیان میں وزیر مملکت و ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان سیاستدان کی بجائے کریمنل کی صورت میں سامنے آ چکے ہیں، یاسمین راشد اور عارف علوی کی گفتگو نے عمران کے عزائم کو بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی قانون شکنی سے مجرموں کو حوصلہ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں قانون اور انصاف کے دو معیار نہیں ہونے چاہئیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسرائیلیوں اور بھارتیوں کی طرف سے فنڈنگ اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے آٹھ سال تک خیبر پختونخوا کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالا محل کی تلاشی لی گئی توخیبر پختونخوا کے عوام کے کھربوں روپے برآمد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی چور ہے اس لئے قانون سے بھاگ رہا ہے۔