دوحہ (نمائندہ خصوصی) فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ اگرچہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں لیکن میرے نزدیک ویرات کوہلی اس موازنے میں اونچے درجے پر ہیں۔دوحا میں جاری لیجنڈ کرکٹ لیگ کے دوران بھارت کی خاتون صحافی نے ایشیا لائنز کے محمد عامر سے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پرفارمنس اوردونوں کے درمیان کیے جانے والے موازنے پر سوال کیا۔
جس کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ اس وقت دونوں ہی بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں لیکن آپ اگر شروع سے دیکھیں تو میں ہمیشہ ویرات کوہلی کو اونچے درجے پر رکھتا ہوں کیوں کہ جو کامیابی اپنے کیرئیر کے دوران ویرات کوہلی نے حاصل کی مجھے نہیں لگتا کوئی بھی کھلاڑی اس لیول پر جاسکتا ہے۔محمد عامر نے کہا کہ ویرات جب بھی دبائو میں ہوتے ہیں تو وہ لوگوں کی جانب سے ملنے والا چیلنج قبول کرتے ہیں یہی ویرات کی سب سے بڑی خوبی ہے،