ملتان (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی نااہلانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا اور بھگت ن لیگ رہی ہے آ ئین و قانون کی بالادستی کے دعویدار عمران خان کا بزدلانہ کردار پوری قوم کے سامنے آ شکار ہو گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی و ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید سے کی گئی ملاقات میں کیا
اور اس موقع پر شیخ طارق رشید کی کارکردگی کو بھی سراہا گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن آ ج بھی ملک کی بڑی سیاسی جمہوری عوامی جماعت ہے اور پی ڈی ایم اتحادی جماعتوں کے شانہ بشانہ ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے عمران خان نے اپنے دور حکومت میں جس طرح آ ئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدے کئے آ ج پوری قوم اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔