سونے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا

کراچی(نمائندہ خصوصی) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 1924 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور 771 روپے کا اضافہ ہوگیاکراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 202400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 173525 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے بڑھکر 2150روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے بڑھکر 1843.27روپے کی سطح پر آگئی۔واضح رہے کہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر اضافے سے 1904 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300 روپے اور 1972 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں