لاہور ہائیکورٹ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست، فریقین سے جواب طلب

لاہو ر(نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے 27مارچ کو جواب طلب کرلیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت کی۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔

دوران سماعت وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ نگران حکومت 90دن کے لئے آئی ہے اور عدالت میں ابھی تک جواب جمع نہیں کروایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگراں وزیراعلی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر 3فروری کو نوٹس جاری ہوئے، لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلی کی تعیناتی کے حوالے سے وجوہات طلب کیں لیکن الیکشن کمیشن نے وجوہات نہیں بتائیں۔عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے 27مارچ کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں