شیخ رشید

لاہور کی ریلی نے حق ادا کر دیا،مینار پاکستان میں عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار ہوگا’شیخ رشید احمد

لاہور (نمائندہ خصوصی) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاہور کی ریلی نے حق ادا کر دیا، مینار پاکستان میں عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں، پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے، اس کی 4بڑی پارٹیاں (ن) لیگ، پی پی پی،

اے این پی، جمعیت اہلحدیث اپنے الگ نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو آئین کی حکم عدولی کرے گا وہ آرٹیکل 6کی زد میں آئے گا، 90دن فیصلہ کن ہیں، آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو خانہ جنگی ہوگی۔ہم قطر اور یو این میں سکیورٹی دے سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں؟۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے میں بھی تاخیر ہوگئی، 30ارچ تک بورڈ شیڈول میں پاکستان شامل نہیں، 7ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی توثیق مسئلہ ہے، امریکہ سے خیرات کن شرائط پر ملیں گی، قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں