حامد یعقوب

الیکشن کیلئے فنڈز دینے سے کبھی انکار نہیں کیا،وفاقی سیکرٹری خزانہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب نے کہاہے کہ ہم نے الیکشن کے لیے فنڈز دینے سے کبھی انکار نہیں کیا۔الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاری سے متعلق اجلاس کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب نے کہا کہ ہم نے فنڈز دینے سے انکار نہیں کیا، الیکشن کمیشن کو مطالبات پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد کریں گے، الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نظرثانی شدہ مطالبات بھجوائے، حکومت کے سامنے رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں