کالے بالوں والے بوڑھے

فردوس عاشق اعوان

نیوز روم/امجد عثمانی

فردوس عاشق اعوان۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب یونیورسٹی میں ایک شعبے کے سربراہ “رنجیدہ خاطر”تھے کہ ملک میں علم نہیں ڈگریوں کی لوٹ سیل لگی ہے۔۔۔۔۔۔کہنے لگے میں نے اپنے سٹوڈنٹس سے کہا کہ اپنے اپنے شہر بارے کچھ بتائیں۔۔۔۔پتہ چلا کہ انہیں کسی دوسرے شہر تو کیا اپنے شہر بارے بھی کچھ پتہ نہیں۔۔۔انہوں نے آہ بھرتے ہوئے بتایا کہ شہر اقبال سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم سے پوچھا کہ سیالکوٹ کی کسی شہرہ آفاق شخصیت کا نام بتائیں تو اس نے جواب دیا فردوس عاشق اعوان۔۔۔۔

میں نے استفسار کیا کہ اقبال اور فیض کہاں سے تھے تو اس نے اظہار لاعلمی کر دیا۔۔۔۔۔میں نے کہا منڈی بہا الدین سے تھے شاید تو کہنے لگا جی ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!

اپنا تبصرہ بھیجیں