سپر پنجابی

افتخار ٹھاکر کی فلم ” سپر پنجابی ” عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی

لاہور( شوبز ڈیسک)فلمساز صفدر ملک اور افتخار ٹھاکر کی پنجابی فلم ” سپر پنجابی ”کی نمائش عید الفطر پر کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق فلم انڈسٹری کے نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر اور فلمساز صفدر ملک نے مشترکہ فلمسازی کر کے ” سپر پنجابی ” کے نام سے پنجابی زبان کی فلم بنائی ہے

اور اس کی نمائش کے لئے 3مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم اب فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے فلم کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس فلم میں افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی ،ثناء سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں