اظفر علی ناصر

بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت پر ہی معاشرے کی مضبوط عمارت کھڑی ہو سکتی ہے’اظفر علی ناصر

لاہور (نمائندہ خصوصی)نگران وزیر اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے الحمرا ہال میں یونیک سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران سکول کے بچوں اور بچیوں نے رنگا رنگ ٹیبلوز پیش کئے۔ صوبائی وزیر نے سکول کے بچوں کی پرفارمنس کو سراہا اور امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت پر ہی معاشرے کی مضبوط عمارت کھڑی ہو سکتی ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نونہالوں کی تعلیم و تربیت میں بنیادی کردار والدین اور اساتذہ کا ہوتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔ اس بارے میں ہر سکول کو واضح حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں