مستنصر حسین تارڑ

معروف ادیب وسفرنامہ نگار مستنصرحسین تارڑکل 84 برس کے ہو جائیں گے

مکوآنہ ( شوبز ڈیسک )معروف ادیب وسفر نامہ نگار مستنصر حسین تارڑ یکم مارچ کو 84 برس کے ہو جائیں گے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ان کے چاہنے والے تقریبات کا اہتمامِ کریں گے اور کیک بھی کاٹے جائیں گئے مستنصر حسین تارڑ یکم مارچ1939ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے ایک معروف مصنف ڈرامہ نگار اور سفر نامہ نگار ہیں جن کی درجنوں کتب شائع ہو چکی ہیں وہ پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مصنف ہیں۔

مستنصر حسین تارڑ ملک کے ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیں ان کی کالم نگاری کے متعدد مجموعے بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔مستنصر حسین تارڑ کو ادبی خدمات کے صلے میں صدارتی ایوارڈبرائے حسن کارکردگی،بہترین ناول نگاری پر وزیر اعظم ادبی ایوارڈاوردوحہ قطر میں لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں