محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم پشاور نے سکول لیڈرز کی ڈیوٹی سے متعلق نئی ہدایات جاری کر د یں

پشاور(تعلیم ڈیسک )محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم پشاور نے سکول لیڈرز کی ڈیوٹی سے متعلق نئی ہدایات جاری کر د ی ہیں اس سلسلے میں ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ سے جاری مراسلے کے مطابق سکول لیڈراساتذہ روزانہ کی بنیاد پر سب ڈویژنل ایجوکیشن آفس میں ٹیچرز کے حاضری رجسٹر میں اپنی حاضری اور اخراج کا اندراج کریں گے ،

سکول لیڈرز اپنے متعلقہ سکولز میں کم از کم4 گھنٹے تک موجود ہوں گے اور اپنا پلان روزانہ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اور سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرز کے ساتھ شیئر کریں گے اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے متعلق رپورٹس بھی متعلقہ ایجوکیشن افسران کو فراہم کریں گے اور ایک سکول میں اسمبلی کے وقت اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں