لاہور (سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کی دوسری ہی گیند پر محمد حارث کو شاندار یارکر پر بولڈ کر دیا تھا، حارث اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے تھے۔
پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر خود شاہین آفریدی کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے، محمد حارث نے پہلے کہا تھا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہے لیکن وہ بولر کی پٹائی کرکے اسے دباؤ میں لے آتے ہیں۔میچ کے بعد شاہین آفریدی اور حارث کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔